ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کیلئے نریندر مودی ذمہ دار: کانگریس

ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کیلئے نریندر مودی ذمہ دار: کانگریس

Tue, 29 Jun 2021 10:56:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کیلئے راست طور سے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزم عائدکیاکہ کووڈ۔19 پر جیت کے ان کے غلط دعوے کی وجہ سے سرکاری مشینری اور عوام میں جھوٹی خود اعتمادی پیدا ہوئی ، جس کی وجہ سے لاپرواہی بڑھی اور ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور نے پیر کو پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کوویڈ۔19 پر جیت کے غلط دعوے کی وجہ سے لاپرواہی بڑھی اور کئی افراد کو جان گنواکر اس کی قیمت چکانی پڑی۔

مسٹر انور نے کہاکہ متوفیوں کے درست اعدادو شمار سے متعلق ابھی بھی اختلافات ہیں ۔ سرکاری اعدادو شمار میں چار لاکھ لوگوں کے مرنے کی بات کہی جارہی ہے لیکن دیگر ذرائع اس سے زیادہ کی اموات کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک غیر ملکی اخبار نے تو کورونا انفیکشن سے 42 لاکھ سے زائد لوگوں کے مرنے کا دعویٰ کیاہے ۔


Share: